سنیل گواسکر نے باولرز کے باؤنڈری پر پانی و ریفریشمنٹ لینے پر اعتراض اٹھا دیا

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر و کپتان سنیل گواسکر نے باولرز کی عادتوں کے خلاف اپنے رائے کا اظہار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 75 سالہ سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے باؤنڈری لائن پر بائولرز کے ریفریشمنٹ لینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈرنکس بریک کے علاوہ پانی یا کچھ کھانے کی بائولرز کی عادت بہت بری ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے بائولرز اوور ختم ہوتے ہی باؤنڈری لائن پر جاکر ڈرنکس پینا شروع کردیتے ہیں اور پھر فیلڈنگ کیلئے آتے ہیں جب کہ آئی سی سی اور فرنچائز سمیت بورڈز نے اس معاملے پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے قوانین کا فائدہ محض بائولرز کے علاوہ کوئی نہیں اٹھا رہا، بائولرز ہر اوور کے بعد فریش ہورہے ہیں لیکن بیٹرز کیلئے کیا حل ہے؟، گیند بازوں کو 6 گیندیں کروانے کے بعد سہولت ہے لیکن بیٹرز کو ایک اوور میں رنز بنانے پر سہولت نہیں۔

سنیل گواسکر نے کہا کہ کسی بھی فارمیٹ میں کھلاڑیوں کیلئے اسٹیمنا کڑی شرط ہے، ماضی کی طرح ہونا چاہیے کہ ہر گھنٹے کی بعد صرف ڈرنک بریک ہو اور امپائر یا کپتان کی اجازت سے ڈرنکس بریک لیے جائیں۔

Leave a Comment