سونا مزید سستا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک اور نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونا 1100 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 60 ہزار 400 روپے کا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 943 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 251 روپے ہو چکی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں سونا 7 ڈالر کم ہوکر 2490 ڈالر فی اونس پر پہنچ چکا ہے۔

یہ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں بھی سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی

Leave a Comment