سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہو گیا، ملک میں فی تولہ سونا 1400 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 33 ہزار 111 روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 685 روپے ہو گئی ہے جبکہ فی تولہ چاندی 3 ہزار 250 روپے پر ہی برقرار ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 14 ڈالر اضافے کے بعد 2 ہزار 607 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گزشتہ چند روز سے کم ہو رہی تھی آج پھر سے سونے نے بلندیوں کی طرف سفر کا آغاز کر دیا ہے

Leave a Comment