سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

 آج ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہوگیا۔

 جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔ بات کی جائے 10 گرام سونے کی تو 10 گرام سونا 857 روپے کمی سے 2 لاکھ 14 ہزار335 روپے کا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونا15 ڈالر کم ہوکر 2380 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2400 ڈالر فی اونس ہے۔

گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونا 3000 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 51 ہزار روپے کا ہوگیا تھا۔

گذشتہ روز سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 54 ہزار روپے پر تھی، تاہم عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 55 ڈالر فی اونس کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد ایک اونس سونے کی قیمت 2415 ڈالر پر آ گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں یہ کمی سرمایہ کاروں اور زیورات کے خریداروں کے لیے خوشخبری ہے، کیونکہ حالیہ مہینوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا تھا۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی حالات اور دیگر مالیاتی پالیسیوں کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ معمول کی بات ہے۔ تاہم، موجودہ کمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ سونے کی خریداری میں دلچسپی لے سکتے ہیں۔

سونے کی قیمت میں کمی سے جہاں سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچا ہے، وہیں زیورات کی خریداری کرنے والے عوام کے لیے بھی یہ ایک اچھی خبر ہے۔ سونے کی قیمتوں میں کمی سے زیورات کی قیمتیں بھی نسبتا کم ہو جائیں گی، جس سے شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے لیے زیورات خریدنے والوں کو سہولت ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی یا اضافہ عالمی معاشی حالات اور مالیاتی پالیسیوں پر منحصر ہوگا۔ تاہم، موجودہ کمی نے سونے کے بازار میں نئی تحریک پیدا کر دی ہے۔

 

Leave a Comment