امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جاری ہے اور پاکستانی ٹیم ہر بار کی طرح اس بار بھی اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہے۔ پاکستان کو سپر 8 مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے نا صرف آئر لینڈ سے میچ جیتنا ہو گا بلکہ اسے آئر لینڈ کے ہاتھوں امریکا کی شکست کا انتظار بھی کرنا پڑے گا، بارش کے باعث میچ برابر ہونے کی صورت میں بھی پاکستانی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سفر اختتام پزیر ہو جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ یحییٰ حسینی کا کہنا تھا 2026ء میں بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا اور اگر پاکستان حالیہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی نہ کر سکا تو ہمارے لیے اس سے زیادہ افسوس کی کیا بات ہو گی کہ ہم براہ راست ورلڈکپ نہیں کھیل سکیں گے، ہمیں کوالیفائنگ اسٹیج سے گزرنا ہو گا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کی پاکستان کی امیدیں برقرار رکھنے کیلئے آج کے میچ میں آئرلینڈ کی امریکا کیخلاف جیت ضروری ہے، میچ واش آؤٹ ہونے پر پاکستان کو سپر 8 کی دوڑ سے باہر ہونا پڑے گا۔ موسم کی موجودہ صورتحال میں واش آؤٹ کے امکانات کم ہوگئے ہیں، میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے دونوں اننگز میں کم از کم 5 اوورز کا کھیل لازمی ہے، میچ کیلئے 90 منٹ کا اضافی ٹائم بھی موجود ہوگا۔
سپر 8 میں نہ پہنچنے پر پاکستان کو بھارت میں ہونیوالے اگلے ورلڈکپ میں کس مشکل کا سامنا ہوگا؟