سکول ہیڈمسٹریس نے میٹرک کا پرچہ معروف یوٹیوب چینل پر لیک کردیا، انکوائری شروع

ضلع فیصل آباد میں ایک سکول ہیڈمسٹریس نے میٹرک کا پرچہ یوٹیوب چینل پر لیک کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق گرل پرائمری سکول 201ر۔ب کی ہیڈمسٹریس کی یہ ویڈیو یوٹیوب پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس پر محکمہ تعلیم کی طرف سے ہیڈمسٹریس کے خلاف انکوائری شروع کی گئی۔
انکوائری رپورٹ میں معلوم ہوا کہ ہیڈمسٹریس نے ایک اور ٹیچر کی مدد سے پیپرز کے سیل بند پیکٹ تک رسائی حاصل کی اور اسے کھول کر پیپر حاصل کیا اور یوٹیوب ویڈیو میں لیک کر دیا۔ انکوائری رپورٹ میں جرم ثابت ہونے پر ٹیچرز کو ملازمت سے ہٹا دیا گیاان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے۔
رپورٹ کے مطابق ہیڈمسٹریس اور ٹیچر کی طرف سے یہ پیٹر ’نوید سائنس اکیڈمی‘ کے نام سے بنائے گئے یوٹیوب چینل پر لیک کیا گیا۔ اس چینل کے خلاف بھی ملت ٹائون پولیس سٹیشن فیصل آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

Leave a Comment