سیکیورٹی کی یقین دہانی ہو تو بھارت کو پاکستان جانا چاہیے، ہربھجن سنگھ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق گیند باز ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کی یقین دہانی پر ہی بھارتی ٹیم کو پاکستان جانا چاہیے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نقطہ نظر سے پاکستان جانے میں سیکیورٹی تحفظات رہے ہیں۔

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں سیکیورٹی کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی تو ٹیم کو وہاں نہیں جانا چاہیے۔ اگر وہ ہماری ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

احمد شہزاد کا چیمپئنز ون ڈے کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ ہربھجن سنگھ نے اس سے قبل بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کی مکمل مخالفت کر دی تھی۔ تاہم اب انہوں نے رائے تبدیل کرتے ہوئے مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی شرط رکھی ہے۔

دوسری طرف بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب اس حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے

Leave a Comment