پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان لنکا پریمیئر لیگ میں کھیل رہے ہیں، لیگ میچ میں اچھی پرفارمنس سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شاداب خان کو مہنگا پڑگیا۔
شائقین کرکٹ نے پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کو ان کی پوسٹ پر تبصرے کرکے یاد دلایا کہ وہ حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں ان کی ناقص کارکردگی نہیں بھول سکتے۔
ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن تھی، ٹی20 ورلڈکپ کے بعد ان دنوں شاداب خان لنکا پریمیئر لیگ کھیل رہے ہیں جہاں پر شاداب خان نے ایک میچ میں ہیٹ ٹرک کی جس کے بعد اپنی کارکردگی سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی جس کے بعد سے پاکستانی شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاداب خان کی پوسٹ پر منفی تبصرے کیے جارہے ہیں اور شاداب خان کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے شاداب خان کی پوسٹ پر لکھا کہ آپ کو لیگز ہی کھیلنی چاہیے، برائے مہربانی انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھیلیں۔
اس پرفارمنس کا اب کیا فائدہ یا کیا کریں؟ لنکا پریمیئر لیگ میچ میں اچھی کارکردگی شیئر کرنے پر مداحوں نے شاداب کی کلاس لے لی۔
شاداب خان کی سوشل میڈیا پوسٹ پر ایک شول میڈیا صارف نے لکھا کہ آپ کو اپنا لیول مل گیا، اب وہیں رہیں جب کہ ایک اور صارف نے لکھا کہ خوش تو ایسے ہورہا ہے جیسے پاکستان کیلئے ورلڈکپ جیت کر آرہا ہے۔
ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے شاداب خان کو انٹرنیشنل کرکٹ کے بجائے لیگ کرکٹ کا کھلاڑی قرار دیا۔
واضح رہے کہ پالی کیلے میں ہونے والے میچ میں کولمبو اسٹرائیکرز کی طرف سے کھیلتے ہوئے پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے کینڈی فیلکنز کے خلاف ہیٹ ٹرک کی۔
شاداب خان نے ہیٹ ٹرک سمیت 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا، شاندار بولنگ کرنے پر انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔