)گوجرانوالا میں شادی سے انکار پر بھائی نے بہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، بھائی زبردستی بہن کی شادی کرانا چاہتا تھا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ شہناز کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی، وہ شوہر سے طلاق کے بعد کرائے کے مکان میں بھائی ضمیر الحسن کے ساتھ رہتی تھی۔بھائی ضمیر الحسن اپنے کسی جاننے والے شخص سے بہن کی شادی کروانا چاہتا تھا لیکن مقتولہ شادی کرنے سے انکاری تھی جس پر ملزم نے بہن کو قتل کر دیا۔پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج بھی کر لیا ہے۔