شارجہ کی 39 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 5 افراد جاں بحق

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق شارجہ کے علاقے النہادہ میں واقع رہائشی ٹاور میں آگ لگنے کے نتیجے میں 44 افراد زخمی بھی ہوئے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اموات دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔

واقعہ میں زخمی ہونے والے 17 افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ 27 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ رہائشی عمارت سے 18 بچوں سمیت 156 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ عمارت کے ہال میں موجود کچرے میں چنگاری گرنے کے باعث لگی۔ عمارت 75 فلیٹس پر مشتمل ہے۔

Leave a Comment