شاہد آفریدی کے خلاف مہم پر شیر افضل مروت اپنی ہی پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم پر برس پڑے

) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے شاہد آفریدی کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کو جھوٹ اور پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں شیرافضل مروت نے کہا کہ ’شاہد آفریدی کے خلاف 9 مئی کو ایک مبینہ بیان کی وجہ مہم چلائی جارہی ہے، میں نے شاہد آفریدی کے خلاف مجھ سے منسوب چند بیانات دیکھے ہیں، اس لیے ہمیں جھوٹی خبروں کی تردید کرنی چاہیے‘۔

انہوں نے کہا کہ  شاہد آفریدی کی جانب سے ایسا کوئی بیان میرے سامنے نہیں آیا اور ایسا لگتا ہے کہ کچھ عناصر ان کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، میں جانتا ہوں کہ شاہد آفریدی عمران خان کیلیے ایک خاص احترام میں رکھتے ہیں  اور شاہد آفریدی کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے میں ان لوگوں کا ہاتھ لگتا ہے جو ان کے ساتھ ذاتی اسکور طے کرنا چاہتے ہیں۔

شیر افضل مروت نے لکھا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیموں سے گزارش ہے کہ شاہد آفریدی کے بارے میں اچھی باتیں پھیلائیں، ہمیں مستقبل میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ہونے والے جھوٹے پروپیگنڈے پر بھی تیزی سے ردعمل ظاہر کرنے کی ضرورت ہے، افراد کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم میں نادانستہ شرکت کو جلد از جلد روک دیا جانا چاہیے

انہوں ے مزید کہا کہ میں ذاتی طور پر تصدیق کرتا ہوں کہ شاہد آفریدی کے خلاف مہم جھوٹی اور فضول ہے اور مجھے اس پر دلی افسوس ہے۔

Leave a Comment