شاہزیب خانزادہ کا اہلیہ کے ساتھ رقص وائرل

پاکستانی صحافی اور نیوز اینکر شاہزیب خانزادہ کی اپنی اہلیہ کے ساتھ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
 شاہزیب خانزادہ کی پنجابی گانے پر رقص کی یہ ویڈیو تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے بالی ووڈ اسٹار “ریتک روشن” کو بھی مات دے دی ہے۔
شاہزیب خانزادہ پاکستان کے مشہور صحافی ہیں جو سیاست کے پیچیدہ موضوعات کو بھی چند منٹوں میں آسان زبان میں سمجھانے کا ہنر رکھتے ہیں۔
ان کی یہ صلاحیت ان کو دیگر صحافیوں سے ممتاز بناتی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شاہزیب خانزادہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک شادی کی تقریب میں رقص کرتے نظر آ رہے ہیں۔
 شاہزیب نے سفید کرتے پاجامے کے ساتھ میچنگ کوٹ پہنا ہوا ہے جبکہ ان کی اہلیہ نے گلابی لہنگا چولی کے ساتھ دوپٹہ اوڑھا ہوا ہے۔

یہ جوڑی پاکستانی گلوکار نعمان خالد کے مشہور گیت  دیسی ٹھمکا  پر پُرجوش رقص کر رہی ہے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ شاہزیب خانزادہ کے ڈانس اسکلز سب کے سامنے آئے ہیں، بلکہ اس سے پہلے بھی اپنی شادی پر انہوں نے بالی وڈ فلم  بینگ بینگ  کے گیت  تو میری  پر شاندار رقص کیا تھا۔
وائرل ویڈیوز کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین شدید حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور کچھ نے تو شاہزیب خانزادہ کو مشورہ بھی دیا ہے کہ وہ صحافت چھوڑ کر ڈانسر بن جائیں۔
شاہزیب خانزادہ کا یہ ٹیلنٹ ان کی شخصیت کا ایک نیا پہلو سامنے لاتا ہے، جس نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
 یہ ویڈیو ان کی زندگی کی خوبصورت لمحات میں سے ایک ہے، جو ان کی شخصیت کو مزید دلچسپ بناتی ہے۔

Leave a Comment