شاہین آفریدی بنے مانچسٹر یونائیٹڈ کے مہمان

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی آج کل مانچسٹر یونائیٹڈ کے مہمان بنے ہوئے ہیں جہاں انہوں نے فٹبال کلب کی نئی کٹ بھی لانچ کی ہے۔

 شاہین شاہ آفریدی مانچسٹر یونائیٹڈ فٹبال کلب کی آفیشل کٹ لانچ کرنے والے پہلے مسلم اور پاکستانی کھلاڑی ہیں، دنیا کے معروف فٹ بال کلب کی کٹ لانچ کے موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ نے شاہین آفریدی کے دورے پر بیان جاری کیا کہ شاہین شاہ آفریدی سے مل کر اور ان کے خصوصی تعاون پر خوش ہیں، شاہین شاہ آفریدی کی طرف سے کٹ لانچ کرنے سے نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب ہونے کی ترغیب ملے گی

Leave a Comment