شاہین آفریدی کی نیوزی لینڈ کیخلاف ابتدائی 2 ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت مشکوک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی ٹی ٹونٹی میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ کی قیادت سے ہٹائے گئے شاہین آفریدی پہلے دو ٹی 20 میچز نہیں کھیلیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کاکول میں ٹریننگ کیمپ کے بعد شاہین آفریدی بولنگ ردھم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں، وہ جون میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتے۔
شاہین آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف ممکنہ طور پر راولپنڈی میں ایک اور لاہور میں آخری 2 میچز کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 18 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Comment