شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر اور ٹی 20 ورلڈکپ میں شکست کے بعد سے تنقید کا نشانہ بننے والے شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

 شاہین شاہ آفریدی نے ایکس پر ٹویٹ کی اور اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہیں احرام باندھے بیت اللہ شریف میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ میں انہوں نے لکھا،  الحمداللہ! کعبے کی رونق، کعبے کا منظر، اللہ اکبر، اللہ اکبر ۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی آج کل بچے کی متوقع ولادت اور ٹیم میں گروپ بندی کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور ٹیم میں گروپ بندی کے الزام پر شاہین شاہ آفریدی پاکستان قوم کے ہاتھوں شدید تنقید کا سامنا کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی گزشتہ برس سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Leave a Comment