شدید گرمی، چند شہروں میں تیز ہوائوں ،گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے چند شہروں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام اور رات میں دیر، کوہستان اور بٹگرام میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش ہو سکتی ہے۔

Leave a Comment