شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی

یصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی، افسوس نا ک واقعہ نشاط آباد کے علاقہ میں پیش آیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کاظم نے فائرنگ کر کے پہلے دونوں بیویوں کو موت کے گھاٹ اتارا اور بچوں کو مارنے کے بعد خودکشی کی۔

مزیدپڑھیں:بی آر ٹی پشاور نے کرایوں میں اضافے کی تیاریاں کرلیں

شوہر کی شناخت 50 سالہ کاظم جواد کے نام سے ہوئی ہے ، جبکہ بیگمات کے نام فیزہ اور امبرین تھے۔ بچوں میں یمنہ ، عروج، رومہ ،موسیٰ شامل ہیں ۔

پولیس کے مطابق قتل اورخودکشی کی وجہ کاروباری حالات میں پریشانی تھی، جبکہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Comment