شکیب الحسن بنگلہ دیش میں مقدمے سے بچنے کیلئے پاکستان سے تنہا کس ملک روانہ ہو گئے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شکیب الحسن گزشتہ شب ٹیم سے الگ ہو کر کراچی سے چپ چاپ دبئی کیلئے روانہ ہو گئے ہیں کیونکہ ان کے خلاف بنگلہ دیش میں قتل کا مقدمہ درج ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق شکیب الحسن پر دورہ پاکستان پر موجودگی کے دوران 22 اگست کو ڈھاکہ میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج ہوا ، مقدمہ درج ہونے کے بعد یہ خبریں بھی آئیں تھی کہ انہیں پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر کیا جائےتاہم بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان پر ابھی الزام ثابت نہیں ہواہے اس لیے وہ کھیل جاری رکھ سکتے ہیں ۔

 

 

نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ بنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب الحسن وطن واپس نہیں جا رہے بلکہ وہ گزشتہ شب کراچی میں ٹیم سے الگ ہو کر تنہا دبئی کیلئے روانہ ہو گئے ہیں ،ان کی وطن واپسی سے متعلق فیصلہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کرے گی ، وہ سابقہ حکمران جماعت عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ تھے ۔

یاد رہے کہ 5 اگست کو بنگلہ دیش میں طلبہ کے جاری مظاہروں کے پیش نظر بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کو ملک چھوڑ کر بھارت فرار ہو نا پڑا جس کے بعد آرمی چیف نے صورتحال کو سنبھالتے ہوئے عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کیا ، طلبہ تنظیم کے مطالبے پر نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو عبوری حکومت کا چیف ایڈوائزر مقرر کیا گیا ۔

 

 

بنگلہ دیش میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران 400 سے زائد طلبہ اور شہری جاں بحق ہو ئے تھ

Leave a Comment