شہریوں کو قتل کرنے والے ملزمان کی اطلاع دینے پر 25 لاکھ انعام کا اعلان

ڈی آئی جی ساؤتھ زون نے اسٹریٹ کرائم کے دوران شہریوں کو قتل کرنے والے ملزمان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر انعام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا میں ڈاکوؤں نے 2 افراد کو قتل اور ایک کروڑ سے زائد کی رقم لوٹ لی۔ اس واقعے کے تناظر میں ڈی آئی جی ساؤتھ زون نے ملزمان سے متعلق معلومات دینے والے کو 25 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

ڈی آئی جی سید اسد رضا نے کہا کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ 8 اپریل کو میٹروول میں ڈاکوؤں نے کار پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا۔

 

اس سے قبل سائٹ میٹرووال میں 1 کروڑ 35 لاکھ کی نقدی ڈکیتی میں ملوث مبینہ ملزمان کی تصاویر سامنے آئی تھیں۔

تصاویر میں موٹر سائیکل پر 2 ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے، سی سی ٹی وی میں ملزمان کے ساتھ بلیو شاپر میں چوری کی رقم بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

Leave a Comment