محکمہ ایکسائز پنجاب نے شہریوں کے لئے اپنے نام اور مرضی کی نمبر پلیٹس بنوانے کی سہولت کا اعلان کردیا۔لاہور سے جاری بیان میں کہا گیا کہ محکمہ ایکسائز پنجاب کی وینٹی نمبر پلیٹس اسکیم آئندہ ہفتے شروع ہوگی، شہری اپنے نام اور مرضی کے نمبر کی پلیٹس بنوا سکیں گے۔
ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف نے کہا کہ وینٹی نمبر پلیٹس اسکیم میں 3کیٹیگریز رکھی گئی ہیں، گولڈ 5لاکھ روپے، پلاٹینم 50اور کارپوریٹ ایک کروڑ میں خریدی جا سکے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نمبر پلیٹ مالک کی ملکیت ہوگی، جعلی نمبر پلیٹس پکڑنے کے لئے مربوط حکمت عملی بنالی ہے، وینٹی نمبر پلیٹس رکھنے والوں کا ڈیٹا موجود ہو گا