نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت کے مایاناز اوپننگ بیٹر شیکھر دھون کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کے دوران ہم شکل کو دیکھ کر ویرات کوہلی بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں ایک ویڈیو خوب گردش کر رہی ہے جس میں ہم آئی پی ایل میچ کا ایک منظر دیکھ رہے ہیں
میچ کے دوران کیمرہ اصل شیکھر دھون سے ہوتا ہوا گراؤنڈ میں عوام کے درمیان بیٹھے ان کے ہم شکل کی جانب گیا تو لاکھوں لوگوں کے مجعمے سمیت مخالف ٹیم کے امیدوار ویرات کوہلی بھی قہقہ لگا کر ہنسنے لگے جبکہ حقیق شیکھر دھون بالکل خاموش رہے اور انہوں نے یوں تاثر دیا کہ جیسے کچھ دیکھا ہی نہیں۔
مذکورہ ہم شکل نوجوان نے بالکل داڑھی اور بالوں کا اسٹائل بھی شیکھر جیسا ہی بنا رکھا تھا جس کی وجہ سے یہ پہچان پانا بہت مشکل ہو رہا تھا کہ دونوں میں سے اصل بھارتی بلے باز شیکھر دھون کون ہے۔
واضح رہے کہ یہ منظر کنگ الیون پنجاب اور رائل چیلینجرز بینگلور کی ٹیم کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گیا ، مذکورہ ویڈیو اس قدر سوشل میڈیا پر مقبول ہے کہ اس اب تک 4 لاکھ 25 ہزار سے زائد لائکس حاصل ہو چکے ہیں۔