اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے، جس میں وہ بے حد خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔
طوبیٰ انور، جو کہ معروف میزبان اور سابق رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی دوسری سابقہ اہلیہ ہیں، نے حالیہ فوٹو شوٹ کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔
تصاویر میں طوبیٰ انور کو سبز ٹاپ، سفید جیکٹ اور براؤن رنگ کے ٹراوزر میں دیکھا جا سکتا ہے، اور ان کا اسٹائل مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان تصاویر کے کیپشن میں طوبیٰ نے دل والا ایموجی شامل کیا، جسے ان کے فالوورز نے بے حد پسند کیا۔
مداحوں کی جانب سے طوبیٰ انور کی تعریفوں کے پل باندھے جا رہے ہیں، جہاں بیشتر لوگ ان کی خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں، وہیں کچھ صارفین نے ان تصاویر کو دیکھ کر عامر لیاقت حسین کو بھی یاد کیا۔