عثمان خان پاکستان کے لیے کھیلنے کے اہل ہوںگے یا نہیں؟ پی سی بی کا فیصلہ سامنے آگیا

پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ پابندی کے بعد عثمان خان پاکستان کی قومی ٹیم میں کھیلنے کے اہل ہوں گے یا نہیں؟ اس حوالے سے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عثمان خان پاکستان کی قومی ٹیم میں کھیلنے کے اہل ہیں اور وہ کھیلیں گے،ان کی سلیکشن کا معاملہ زیر غور ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 9 اپریل کو اسکواڈ کا اعلان کرینگے۔

چیئرمین پی سی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی، بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں اس حوالے سے ابھی بات کرنا قبل از وقت ہے تاہم باہر سے ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔

 

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کوچز کا فیصلہ قومی ٹیم کے لیے 15 اپریل تک ہو گا، کوچز کے لیے اشتہار دیدیا گیا ہے، 15 اپریل تک انٹرویوز ہوں گے اور ایک دو روز بعد ان کے نام فائنل کر لیے جائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں غیر ملکی کوچز کی دستیابی ان کے ساتھ معاہدے پر منحصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا آئندہ سیزن بہت مصروف ہے، پہلے اسے آئرلینڈ، انگلینڈ، پھر ورلڈ کپ، بنگلہ دیش، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کھیلنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں سہ فریقی سیریز بھی شیڈول ہے۔ چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز کے لیے ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

Leave a Comment