عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں یاسمین راشد کی ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔ جج ارشد جاوید نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کر لی۔

واضح رہے کہ لاہور کے گلبرگ تھانے نے یاسمین راشد کے خلاف سانحہ 9 مئی میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Leave a Comment