عدت کیس: خاور مانیکا کی جانب سے دو نئی درخواستیں دائر

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر، خاور مانیکا نے عدت کیس کے حوالے سے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں مزید دو درخواستیں جمع کرادی ہیں۔
خاور مانیکا کے وکیل کی طرف سے دائر کی گئی درخواستوں میں سے ایک میں ماہرین کی رائے فراہم کرنے کے لیے ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست کی گئی ہے۔
دوسری درخواست میں اسلامی نظریاتی کونسل، وفاقی شرعی عدالت، اور اسلامی اسکالرز سے رہنمائی طلب کی گئی ہے۔
عدالت نے تمام متعلقہ فریقوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواستوں کو 11 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

Leave a Comment