پاکستان کرکٹ سے وابستہ معروف کرکٹ کمٹیٹر طارق سعید نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار جاری ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے اختتام پر پروفیشنل امپائرنگ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ 56 سالہ علیم ڈار اب اپنے تھیلیسیمیا ہسپتال بنانے کے کاز پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہیں۔
علیم ڈار اس سے قبل اپریل 2023ء میں بطور (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر اپنے آخری میچ میں ذمہ داریاں نبھانے کے بعد باضابطہ طور پر ریٹائر ہوگئے تھے۔ علیم ڈار نے 144 ٹیسٹ، 222 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کی جو دونوں فارمیٹس میں ورلڈ ریکارڈ ہے، اس کے علاوہ انہوں نے 69 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں بھی فرائض انجام دیے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی پریس ریلیز کے مطابق امپائر علیم ڈار ایلیٹ پینل میں 19 سال رہنے کے بعد دستبردار ہو گئے، انہوں نے ریکارڈ 435 انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کی۔ علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی امپائر تھے۔ علیم ڈار نے بطور ایلیٹ پینل امپائر 2002ء میں پہلے انٹرنیشنل میچ میں خدمات انجام دی تھی اور جنوبی افریقہ میں 2023ء میں ہونے والے ورلڈکپ میں بھی امپائر تھے۔ اس کے علاوہ علیم ڈار نے 2009ء سے 2011ء تک مسلسل تین بار بہترین امپائر کا ایوارڈ اپنے نام کیا
علیم ڈار کا رواں سیزن کے بعد پروفیشنل امپائرنگ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ