علیم ڈار کی زندگی کا دلخراش واقعہ

سابق انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار نے حال ہی میں اپنی زندگی کے سب سے تلخ لمحے کا انکشاف کیا۔
 انہوں نے بتایا کہ 2003 ء کے ورلڈ کپ کے دوران، جب وہ اپنے کیرئیر کے ابتدائی مراحل میں تھے، ان کی نومولود بیٹی کا انتقال ہوا۔
علیم ڈار نے بتایا کہ وہ اس وقت ورلڈکپ کے میچز کے لیے جنوبی افریقا میں موجود تھے اور ان کے کیرئیر کا یہ ایک اہم موڑ تھا۔
 ان کی بیٹی صرف سات مہینے کی تھی جب اس کا انتقال ہوا۔ اس افسوسناک خبر کو ان کے گھر والوں نے ان سے ایک مہینے تک چھپایا، تاکہ ان کے کیرئیر پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔
ان کا کہنا تھا کہ  وہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک پہنچ چکے تھے جب ایک شخص نے ان سے بیٹی کے انتقال کا ذکر کیا۔
 اس کے بعد علیم ڈار نے اپنی بیوی سے رابطہ کیا اور حقیقت کا علم ہوا۔ اس دردناک خبر کو سننے کے بعد علیم ڈار فوراً پاکستان واپس آئے۔
یہ واقعہ علیم ڈار کی زندگی کا ایک ایسا لمحہ تھا جس نے انہیں اندر سے ہلا کر رکھ دیا، لیکن انہوں نے اپنی پروفیشنل ذمہ داریوں کو نبھانے میں کبھی کوئی کمی نہیں آنے دی۔

Leave a Comment