پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو جیل میں دی جانے والی غیرمعمولی سہولیات کے حوالے سے دیگر قیدیوں نے آئی جی جیل خانہ جات کو خط لکھ دیا، قیدیوں نے انہی سہولیات کے لیے درخواستیں دیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی کو حاصل مراعات جیسی سہولیات بھی فراہم کی جائیں، جیل قوانین کے مطابق اعلیٰ سطح کے قیدیوں کو ہفتے میں 2 ملاقاتوں کی اجازت ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد بانی پی ٹی آئی کو ملاقات کی اجازت دے دی گئی، بانی پی ٹی آئی کو ایک دن میں 6 سے زائد ملاقاتوں کی اجازت دی گئی ہے۔
خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ایکسائز ڈیوٹی کے لیے خصوصی سائیکل بھی فراہم کی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کو سائیکل کی فراہمی جیل قوانین کے خلاف ہے۔
بانی پی ٹی آئی کو مراعات کی فراہمی قیدیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی واضح مثال ہے، بانی پی ٹی آئی میں آن لائن ملاقاتوں کی سہولت بھی موجود ہے جو کہ جیل قوانین کی خلاف ورزی ہے