عمران خان کی ضمانت خارج کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

 لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم کی ضمانتوں پر آفس اعتراض ختم کر دیا۔ درخواستوں پر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا تھا کہ اپیلوں میں بانی پی ٹی آئی کے انگوٹھے کے نشانات نہیں ہیں اور ایک مقدمے کی درخواست میں ایف آئی آر کی کاپی لف نہیں کی گئی۔

بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے اعتراض ختم کرتے ہوئے سماعت 22 جولائی کے لیے مقرر کردی۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے باہر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اگر اب مستعفی نہیں ہوتے تو ہم سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرینگے، ملک میں آرٹیکل 6 اس سے پہلے بھی لگ چکے ہیں۔

احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی بنیادوں پر تمام کاروائیاں کی جا رہی ہیں، پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے مقبول جماعت ہے، پیپلزپارٹی اس فیصلے میں حکومت کے ساتھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ظلم کی رات ختم ہونے والی ہے، جلد یہ رات ختم ہونے والی ہے، بانی پی ٹی آئی کو زیادہ دیر اندر نہیں رکھا جاسکتا، ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ پنجاب کو پی ٹی آئی کی بجائے عوام پر توجہ دینی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صرف ہمارے خلاف کارروائیاں کروا رہی ہے، ہم اس مہنگائی کے خلاف جلد سٹرکوں پر آ رہے ہیں۔

Leave a Comment