عوام کے لیے بڑی خبر،موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر اضافی ٹیکس لگانے کی تیاریاں شروع

موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر اضافی ٹیکس وصول کرنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں اور ڈیٹا پی ٹی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

نان فائلرز کی سم پر 2.5 فیصد اضافی ٹیکس اور سم بند کرنے پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس پر غور کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کا معاملہ تنازع کی زد میں ہے تاہم اب 15 مئی کے بعد نان فائلرز کے خلاف متبادل کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے۔

ہر لوڈ پر اضافی ٹیکس لگانے اور موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر اضافی ٹیکس لانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں نان فائلرز کا ڈیٹا پی ٹی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ ایف بی آر نے نان فائلرز کو 15 مئی تک رجسٹرڈ کرانے کے لیے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔5 لاکھ سے زائد سمیں بلاک نہ کرنے پر ٹیلی کام کمپنیوں کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a Comment