عید پر تنخواہ اور چھٹی نہ ملنے پر نوجوان نے مبینہ خود کشی کرلی

عید کیلئے تنخواہ اور چھٹی نہ ملنے پر نوجوان نے مبینہ خود کشی کرلی ، متوفی بٹگرام کا رہائشی تھا ۔بتایا جاتا ہے بٹگرام کا رہائشی نوجوان عبیداللہ مریدکے میں ملازمت کرتا تھا ،عید کی چھٹیاں اور تنخواہ نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر خود کشی کرلی ۔

نوجوان کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ اس کی موت کا کسی کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے ،وہ اپنی مرضی سے خود کشی کررہا ہے ،پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

Leave a Comment