عید پر ریلوے مسافروں کیلیے خوشخبری

ٹرین سے سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان ریلوے نے کراچی سے عیدالاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانےکا فیصلہ کیا ہے۔

پہلی عید اسپیشل ٹرین آج کراچی سے پشاور کےلیے روانہ ہو گئی۔ عید اسپیشل ٹرین 1118 مسافروں کو لے کر کراچی سے پشاور روانہ ہوئی۔

محکمہ ریلوے کو پہلی عیداسپیشل ٹرین سے 33لاکھ 67ہزار روپے کی آمدنی ہوئی۔ ترجمان ریلوے 15 جون جو کراچی سے 2 عیداسپیشل ٹرینیں چلائی جائی گی۔

15 جون کو کراچی سے لاہور دوپہر 1 بجے، رات 9 بجے اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ 15جون کی 2 عید اسپیشل ٹرینوں کی بکنگ مکمل ہو چکی ہے۔

Leave a Comment