فرانس کے مغرب میں واقع علاقے اوجی میں ایک تناور درخت پر بجلی گرنے کا دل دہلا دینے والا منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
وڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ طوفانی بارشوں کے دوران بجلی گرنے سے درخت چند سیکنڈوں میں تحلیل ہو گیا۔
وڈیو کو اب تک پندرہ لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ علاقے کے میئر نے “BFM” چینل کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ مناظر واقعی خوفناک ہیں، لیکن خوش قسمتی سے علاقے میں کچھ مادی نقصان کے سوا کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔