جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں افسوسناک واقعہ ،افغان شدت پسندوں کا پاکستانی قونصل خانے پر حملہ، 8 سے 10 افغان شرپسندوں نے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بولا۔ پاکستانی قونصل خانے کی عمارت پر پتھر بھی برسائے گئے۔ جرمن حکام نے مزید پولیس کی نفری طلب کرکے حالات پرقابو پایا۔
جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں افسوسناک واقعہ، افغان شدت پسندوں کا پاکستان کی نفرت میں پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا، افغان شہریوں نے قونصل خانے کے باہر احتجاج رکھا تھا۔
جرمن حکام نے احتجاج کی اجازت قونصل خانے کے سامنے دی تھی، 8 سے 10 لوگوں نے اجازت کے برعکس پاکستانی قونصل خانے پر حملہ کیا، پاکستانی جھنڈا نیچے اتار کر افغانستان کا جھنڈا لہرایا گیا۔
افغان شدت پسندوں نے پاکستانی قونصل خانے کی عمارت پر پتھر بھی برسائے، جرمن حکام نے مزید پولیس کی نفری طلب کرکے حالات کو قابو کیا، جرمن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو حراست میں لیا، دونوں افغان شہری ہیں۔
پولیس حکام ویڈیوز کی مدد سے حملہ کرنے والے افغان شدت پسندوں کی شناخت کر رہے ہیں، شناخت کے بعد مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔ پاکستانی سفارتی حکام نے معاملہ جرمن وزارت خارجہ سے برلن میں اٹھا دیا۔
جرمن حکام کی جانب سے پوری تحقیقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، اسلام آباد میں آج دفترخارجہ کا جرمن حکام کو طلب کرکے سفارتی سطح پر احتجاج کا امکان ہے۔