فٹنس کیمپ سے باہر ہونے پر شاہنواز دھانی بول پڑے

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل فٹنس کیمپ سے باہر ہونے پر شاہنواز دھانی بول پڑے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو آئندہ فٹنس کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کا اعلان کیا جو 26 مارچ سے کاکول میں آرمی بیس پر شروع ہوگا۔یہ کیمپ نیوزی لینڈ کے خلاف5میچوں کی ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

پاکستان کے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہنواز دھانی نے سخت تربیتی سیشن کے لیے منتخب کھلاڑیوں کے گروپ میں شامل نہ ہونے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم، X پر پوسٹ میں دھانی نے لکھا کہ میرے لیے کوئی افسوس نہیں کیونکہ میں اس کیمپ کے بعد بھی سب سے فٹ بالر رہوں گا۔
تربیتی کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا، اعظم خان، افتخار احمد، عرفان خان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، محمد نواز، مہران ممتاز، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، حسن علی، محمد علی، زمان خان، محمد وسیم جونیئر، عامر جمال، حارث رؤف اور محمد عامر کے نام شامل ہیں۔

Leave a Comment