فیروز خان کی دوسری اہلیہ کا اصل نام اور پیشہ سامنے آگیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ کے اصل نام اور پیشے سے متعلق انکشاف کردیا۔گزشتہ ماہ کے آخر میں فیروز خان کی دوسری شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں، اس خبر نے پاکستان سمیت بھارت میں بھی تہلکہ مچا دیا تھا۔مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ اداکار نے دْعا نامی لڑکی سے شادی کی ہے اور وہ ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔اب فیروز خان نے خود اپنی دوسری اہلیہ کا اصل نام بتا دیا ہے، اداکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اہلیہ کے ہمراہ نئی تصویر پوسٹ کی۔فیروز خان نے تصویر کے کیپشن میں مداحوں کو جمعے کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی اہلیہ سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

Leave a Comment