فیصل آباد میں ڈور پھرنے سے نوجوان آصف کی ہلاکت، ملزم گرفتار

گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان آصف کی ہلاکت کے مقدمے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ۔پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق سی پی او علی ضیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل آبادمیں ڈور پھرنے سے آصف کی ہلاکت کا ذمہ دارملزم عابد گرفتار کر لیا ، محمد عابد نے اعتراف جرم بھی کر لیا،ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں سے ہوئی، ملزم نے بتایا کہ بینک کی چھت پر پتنگ بازی کر رہا تھا، حادثے کے بعد ڈر گیا۔حادثے کے بعد ڈور اور پتنگ چھت پر ہی جلا دی،ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کی ہی پتنگ کی ڈور سے سے حادثہ ہوا۔

Leave a Comment