جہاں پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں بھی آسٹریلیا کو شکست دے کر 22سال بعد سیریز اپنے نام کرلی،وہیں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے اپنے عمل سے کمینٹیٹرز اور سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔
تفصیلات کے مطابق پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران شاہین شاہ آفریدی بولنگ کے دوران تھرو کی گئی بال کو پکڑتے وقت انگوٹھے پر بال لگنے سے زخمی ہوئے، بال کی تھرو تیز ہونے سے شاہین آفریدی کے انگوٹھے میں درد اٹھا جنہیں دیکھ کر بابر اعظم نے فزیو تھراپسٹ کا کردار نبھایا۔
جیسے ہی آسٹریلوی بیٹر شان ایبٹ نے اپنا رن مکمل کیا، تو اسی دوران شاہین کی طرف ایک تیز تھرو آکر ان کی انگلی سے ٹکرائی جس سے وہ چیخ پڑے۔بابر اعظم نے درد میں تڑپتے شاہین آفریدی کو ریسکیو کیا۔ ڈاکٹرز کے میدان میں آنے سے قبل بابر اعظم شاہین کے انگوٹھے کی مالش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
سلمان خان اور شاہ رخ خان کے بعد بالی وڈ کے ایک اور ’’خان‘‘ جو دھمکیاں ملنے کا انکشاف
بابر اعظم کی شاہین آفریدی کی یوں مدد کرتا دیکھ کر کمینٹیٹرز نے بھی تعریف کی۔
واضح رہے تیسرے فیصلہ کن ون ڈے میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔