قازقستان کے شہر اکتاؤ میں آذربائیجان ایئرلائنز کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 72 مسافر سوار تھے۔
آذربائیجان کا مسافر طیارہ باکو سے روس کے شہر گروزنی جا رہا تھا لیکن دھند کی وجہ سے طیارے کا راستہ تبدیل کیا گیا۔ مسافر طیارہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روسی ریاست چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی کے لیے روانہ ہوا تھا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق قازقستان کی وزارت مواصلات کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار 27 افراد کو بچالیا گیا ہے۔
ایئرلائنز کے مطابق طیارے میں مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے تاہم مسافروں میں کوئی بچہ سوار نہیں تھا، ابتدائی معلومات کے مطابق جہاز میں آذربائیجان کے37، روس کے 16، قازقستان کے 6 اور کرغزستان کے 3 شہری سوار تھے، ایئرلائنز نے مسافروں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔
روسی ہوا بازی کے نگران ادارے کے مطابق اطلاعات ہیں کہ طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے بعد پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
حادثے کی غیر مصدقہ ویڈیو میں آذربائیجان ایئرلائنز کے طیارے میں زمین سے ٹکراتے ہی آگ بھڑک اٹھی اور دھوئیں کے گہرے بادل دیکھے گئے تاہم آگ پر قابو پالیا گی