قومی ٹیم میں واپسی پر فاسٹ باؤلرمحمد عامر کا ردعمل سامنے آگیا

فاسٹ باؤلر محمد عامر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم میں شامل ہونے کے بعد محمد عامر نے اس پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

 

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر محمد عامر نے اپنے انٹرنیشنل میچ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’شروع اللہ کے نام سے‘‘۔ واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ عماد وسیم بھی ریٹائرمنٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں جس کے بعد انہیں اس سیریز میں بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Leave a Comment