قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ کوچز اور سابق کرکٹرز کی رائے کے بعد کیا جائے گا، ذرائع

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی قومی ٹیم کے کوچز سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات زیر بحث آئیں۔ کوچز کی تجاویز کی روشنی میں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں تبدیلیاں کی جائے گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ بھی کوچز اور سابق کرکٹرز کی رائے کے بعد کیا جائے گا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی سے بھی ملاقات کررہے ہیں۔

گیری کرسٹن جنوبی آفریقہ اور اظہر محمود انگلینڈ سے آج صبح لاہور پہنچے تھے۔

Leave a Comment