نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹر کے والد نے اپنے گھر میں پوتوں کی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے فہیم اشرف کے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔
فہیم اشرف کے والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے فہیم کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے اور خوشی کی بات یہ ہے کہ دونوں بچے اور ان کی والدہ صحت مند ہیں۔
قومی کرکٹر فہیم اشرف کی طرف سے ابھی تک اس خوشی پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا مگر ان کے والد نے پوتوں کی پیدائش پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا ہے، چاہنے والوں سے درخواست کی ہے کہ ان کے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
فہیم اشرف کی ذاتی زندگی میں یہ خوشی کی خبر اس وقت آئی ہے جب انہوں نے 25 نومبر 2023 کو نارووال کے معروف شخصیت رانا شبیر کی صاحبزادی سے شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کی شادی کی تقریب ایک بڑی سماجی ایونٹ بن گئی تھی جس میں قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی تھی۔
فہیم اشرف کی شادی اور پھر جڑواں بچوں کی پیدائش نے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ ان کے مداحوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔ ان کے مداح فہیم اشرف کو خوشی اور کامیابی کی دعا دے رہے ہیں اور ان کی زندگی کے نئے سفر کی مبارکباد دے رہے ہیں۔