لاہور میں بیوی سے جھگڑے کے دوران باپ نے 3ماہ کے بیٹے کو پٹخ دیا جس سے وہ دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹان میں بیوی سے جھگڑے کے دوران باپ نے 3ماہ کے بیٹے کو پٹخ دیا ،پولیس کے مطابق بچے کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا، پولیس نے بیوی ماریہ کی درخواست پر مظہر اور اس کی بہنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم فرار ہے جبکہ بچے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا گیا ہے ۔
لاہور، بیوی سے جھگڑے پر باپ نے غصے میں 3ماہ کے بیٹے کو پٹخ ڈالا