شفیق آباد کے علاقہ کھوکھر ٹاؤن میں معروف تاجر عاطف کو اس کے مالشیے نے چھری کے وار کر کےقتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 40سالہ عاطف کو چھرےکے وار کر کے قتل کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ مقتول کو چھرے کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تاجر عاطف ہمایوں کو اس کے مالشیے ارسلان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر چھریوں کے وار کر کے قتل کیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے