لاہور میں ایڈز کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے ، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران شہر کے چار بڑے ہسپتالوں میں 44 افراد کے خون کے نمونے لئے گئے جن میں ایچ آئی وی کے کا ٹیسٹ پازٹیو نکلے۔
اعداد و شمار کے مطابق میو ہسپتال اور سر گنگا رام ہسپتال سے 13، جناح ہسپتال سے 10 اور لیڈی ولنگٹن ہسپتال سے 7 کیسز رپورٹ۔دوسری جانب طبی ماہرین نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے غفلت اور نااہلی ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کا بڑا سبب ۔ منشیات کے عادی افراد ایک دوسرے کی سرنج استعمال کرتے ہیں تو انفیکشن پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ بیماری اس وقت بھی پھیلتی ہے جب کسی اور کا بلیڈ شیو اور بال کٹوانےکیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ خواتین کو غیر محفوظ آلات سے ناک چھیدنے سے بھی خطرہ ہے۔ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ خون کی ترسیل کیلئے پہلے سے استعمال شدہ سرنج کا دوبارہ استعمال جان لیوا مرض کے پھیلاؤ کا ایک بڑا سبب ہے۔جراحی اور دانتوں کے آلات کو جراثیم سے پاک نہ کرنے کی صورت میں انفیکشن ایک شخص سے دوسرے میں بھی پھیل سکتا ہے۔