شالیمار کے علاقے میں نو سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق نو سالہ عبداللہ کی لاش ملزم کے گھر سے ملی،ملزم عبدالرحمان نے مبینہ طور پر بچے سے زیادتی کی پھر گلہ دبا کر قتل کیا ،مقتول عبداللہ گزشتہ روز لاپتہ ہوا تھا۔
مقتول کے لاپتہ ہونے کی درخواست شالیمار تھانے میں درج ہے ،نو سالہ بچے کی لاش پوسٹمارٹم کیلئےمردہ خانے منتقل کردی گئی ہے ،پولیس نے ملزم عبدالرحمان کو حراست میں لےکرکارروائی شروع کردی ۔