صوبائی دارالحکومت کے علاقے شالیمار میں 9 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق شالیمار کے علاقے سے 9 سالہ عبداللہ گزشتہ روز سے لاپتہ تھا جس کی آج ایک گھر سے نعش برآمد ہوئی جس کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بچے کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج تھا۔ نعش ملنے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں جہاں سے بچے کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا جس نے عبداللہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
لاہور میں عید کے روز لاپتہ ہونے والا 9 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل