لاہور کینال روڈ پر ٹرک نہ روکنے پر وارڈن اس پر لٹک گیا

کینال روڈ پر ایک ٹریفک وارڈن نے جان کی پروا کیے بغیر ایک بے قابو ٹرک کو روک کر مثال قائم کر دی۔
 واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک ڈرائیور نے ٹریفک وارڈن کے رکنے کے اشارے کو نظرانداز کرتے ہوئے ٹرک نہیں روکا۔
ڈرائیور کی جانب سے ٹرک نہ روکنے پر وارڈن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرک پر لٹک کر ڈرائیور کو روکنے کی کوشش کی۔
 ڈرائیور نے اپنی رفتار کم کرنے کے بجائے تقریباً ایک کلو میٹر تک وارڈن کو مین کینال روڈ پر لے جاتا رہا۔
وارڈن نے بے خوف ہو کر اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے بالآخر ٹرک کو روکنے میں کامیاب ہو گیا۔
اس بہادری کی وجہ سے ٹریفک حادثے کا خطرہ ٹل گیا اور وارڈن کی جرات مندانہ کارروائی کی بدولت کینال روڈ پر ایک بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔
یہ واقعہ عوام کے لیے ایک مثال ہے کہ فرض کی ادائیگی میں جان کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کرنا چاہیے۔
وارڈن کی اس بہادری پر شہریوں نے بھی اس کی تعریف کی اور اس کے حوصلے کو سراہا۔

Leave a Comment