قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی سالگرہ پر شاہین آفریدی نے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کےم طابق کپتانی کو لیکر شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم کے درمیان اختلافات کی خبروں کے بیچ فاسٹ بولر نے اپنے سابق کپتان کو سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام بھیج کر مداحوں کے دل جیت لیے۔
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہونے والے بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے، تینوں کرکٹرز کو آرام کی عرض سے گھر بھیجا گیا ہے۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
بابراعظم آج اپنی 30 ویں سالگرہ منارہے ہیں جبکہ انہیں اسکواڈ سے ڈراپ کرنے پر سابق کرکٹرز و تجریہ کار بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔دوسری جانب شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر بابراعظم کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور آنے والے سال کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ خبریں سامنے سال 2023 ون ڈے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد بابراعظم سے تینوں فارمیٹ کی کپتانی لے لی گئی تھی جبکہ شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹی20 کا نیا کپتان نامزد کیا گیا تھا۔تاہم فیصلہ زیادہ عرصہ نہ چل سکا اور محض ایک سیریز میں شکست کے بعد شاہین کو کپتانی سے ہٹاکر بابراعظم کو دوبارہ ذمہ داریاں سونپ دی گئیں جس کے بعد دونوں کرکٹرز کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کررہی تھیں