لڑکی بن کر نو عمر لڑکوں کو جھانسہ دیکر فحش ویڈیو بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار ، کئی سے زیادتی کا بھی انکشاف

اوکاڑہ میں لڑکی بن کر نو عمر لڑکوں کو جھانسہ دیکر فحش ویڈیو بنانے والا گروہ کے سرغنہ سخاوت کوگرفتار کر لیا گیا، ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، فحش ویڈیو برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

آج نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ لڑکوں کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے لیتا اور بلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بھی بناتا تھا، ملزم عائشہ نام کی آئی ڈی کے ذریعے نوعمر لڑکوں سے رابطہ کرتا اور انہیں بلیک میل کرتا تھا، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا ساتھی ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
متاثرہ طالب علم کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکی بن کر میسج کیا اور وہ جھانسے میں آگیا ملزم نے ویڈیو کال پر طالب علم کی فحش ویڈیو بنا لی اور وہ بلیک میل کرنے لگا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے فحش ویڈیوزبرآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

Leave a Comment